’ایس آئی ایف سی‘ کی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی کی یقین دہانی

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ان کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے سرمایہ کاری کے حوالے سے کراچی میں تاجر برادری اور معاشی ماہرین سے ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے اپنی مثبت حکمت عملی واضح کرنے کے حوالے سے منگل 5 ستمبر کو کراچی میں سندھ کی تاجر برادری اور معاشی ماہرین کے ساتھ ایک جامع مباحثہ کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر ایس آئی ایف سی کی اعلیٰ سطح کی ٹیم جس میں ڈاکٹر جہانزیب (معاون خصوصی نگران وزیراعظم) اور ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی نے کونسل کے حوالے سے مفصل تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے زرعی، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدینات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اس حوالے سے ان تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا جو ملک میں سرمایہ کاری کی فضا کو کاروباری حضرات کے لیے بہتر بنانے کے لیے مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر ایک مباحثہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی ٹیم کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے مواقعوں اور تجاویز کے حوالے سے بات کرنے کا موقع دیا گیا۔

سرمایہ کاروں کا ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد

اجلاس میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی جانب مائل کرنے کے لیے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ ایس آئی ایف سی ان کی سرمایہ کاری لانے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اجلاس میں ملک بھر کے سرمایہ کاروں اور معاشی ماہرین نے بھرپور شرکت کی اور ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ایس آئی ایف سی جس کا قیام حال ہی میں عمل میں لایا گیا ہے اور یہ کونسل سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے حوالے سے سنگل ونڈو کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کے حوالے سے سرمایہ کاری کے خواہش مند سرمایہ کار اسے ایک بہترین سہولت قرار دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل