ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.46 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر307 روپے 10 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 305 روپے 64 پیسےرہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 81.87 روپے، اماراتی درہم 83.60 روپے، قطری ریال 84.22 روپے، کویتی دینار995.46 روپے اور بحرینی دینار 814.63 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 195 روپے85 پیسے، کینیڈین ڈالر 224 روپے 74 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 385 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔