پنجاب میں پہلے خواجہ سرا کو ہیوی ٹریفک ڈرائیونگ کا لائسنس جاری

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں خواجہ سراؤں کو بھی ہیوی گاڑیاں چلانے کے لیے لائسنس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع مظفر گڑھ میں ٹریفک پولیس نے خواجہ سرا شاہانہ عباس شانی کو ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکل (ایچ ٹی وی) لائسنس جاری کیا ہے۔

خواجہ سرا شاہانہ عباس شانی کا کہنا ہے کہ باعزت روزی کمانے کی خواہش نے انہیں یہ قدم اٹھانے کی ترغیب دی۔

شاہانہ عباس شانی کے مطابق ڈرائیونگ سیکھنے کی کوشش کے دوران کئی ٹرک ڈرائیوروں نے ان کی مخالفت کی۔

’ ٹرک ڈرائیوروں نے سوچا کہ میں صرف ایک اور بھکاری ہوں جو آسانی سے پیسہ کمانے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان بھر میں اپنے جیسے دوسرے لوگوں کو ملک کے اندر یا بیرون ملک باعزت زندگی گزارنے کی خواہش رکھنے کی ترغیب دینا چاہیں گی۔

مظفر گڑھ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہانہ عباس شانی کو ایچ ٹی وی کے لیے ٹریفک قوانین کی مناسب تربیت دی گئی۔

ٹریفک پولیس ہیلپ سنٹر کے انچارج سبط الحسن شاہ نے بتایا کہ شانی نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر کے ٹرک ڈرائیونگ کا لائسنس حاصل کیا۔

سبط الحسن شاہ نے دوسرے ٹرانس جینڈر افراد پر بھی زور دیا کہ وہ شانی کے نقش قدم پر چلیں اور باعزت روزی کمائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp