سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

بدھ 6 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں ایک ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات کے اضافے کے بعد عدالتِ عظمٰی میں مجموعی طور پر زیر التوا مقدمات کی تعداد 56 ہزار 544 ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق عدالت عظمی میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک ماہ کے دوران 1579 زیر التوا مقدمات کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیر التوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی ہے، عدالت عظمیٰ میں زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، اسی طرح زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔

سپریم کورٹ سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹسز سمیت ایک ریفرنس بھی زیر التوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے