بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروز پور پر حملہ ناکام، بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا: بھارتی ترجمان

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی

7ستمبر کو پاک بھارت جنگ کے بھارتی ترجمان نے اعتراف کیا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروز پور پر حملہ ناکام رہا ہے اور بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔

7 ستمبر کو 31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور جنگ کے دوران بھارت کے تباہ ہونے والے جنگی جہازوں کی  کل تعداد 53 ہوگئی۔

صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ

’صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔‘

ترجمان کشمیر انقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ ’کشمیری بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔‘

7ستمبر 1965ء کو پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل موسیٰ نے ریٹائر ہونے والے پاک فوج کے تمام افسران اور سپاہیوں کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔

گورنر پنجاب ملک امیر محمد خان نے اس موقع پر کہا تھا کہ ’فتح ہمارا مقدر ہے۔‘

بھارت کی مشرقی پاکستان پر حملے کی دھمکی پر مشرقی پاکستان کے گورنر عبدالمنعم خان نے بھارت کو دھمکی دی کہ ’مشرقی پاکستان میں جارحیت پر بھارت کو بد ترین نتائج بھگتنا ہوں گے۔‘

پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل اے آر خان نے بحری افواج کے نام پیغام میں کہا کہ کہ ’قوم کی توقعات پر پورا اتریں۔

بھارت کی دھمکی کے بعد مشرقی پاکستان میں پاکستان نیول شپس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہ جہاں اور ٹیپو سلطان کو 7ستمبر شام 6 بجے دوارکا لائٹ ہاؤس سے 120 میل اور 293 ڈگری پر پوزیشن سنبھالنے کا حکم دے دیا گیا۔

پاکستان نیوی نے کامیابی سے بھارت کا ریڈار اسٹیشن تباہ کر دیا جو بھارت نے پاکستان پر بمباری کرنے والے جنگی جہازوں کی مانیٹرنگ کے لیے قائم کیا تھا۔

جنگ1965ء میں  کشمیر میں جوڑیاں سیکٹر میں شاندار بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاک فوج کے میجر جنرل اختر حسین کو بعدازاں ہلالِ  جرأت سے نوازا گیا۔

صدر ایوب خان نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوتھانٹ سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔

دوسری جانب پاکستان نے سکھ برادری کو یقین دہانی کروائی کہ سکھوں کے مقدس مقامات کی حرمت ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی