رضوانہ تشدد کیس: سول جج کی برطرفی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کم سن ملازمہ تشدد کیس میں اپنی اہلیہ سمیت نامزدگی پرسول جج عاصم حفیظ کونوکری سے برخاست کرنے کی درخواست پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

شہری کی جانب سے دائر درخواست کو رٹ پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اس معاملے پر فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور مریم سلمان کو عدالتی معاونین مقررکیا ہے۔

وزارت انسانی حقوق کے ذریعے فیڈریشن کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے دریافت کیا ہے کہ انہوں نے اس ضمن میں کیا اقدامات کیے ہیں یا کیا اقدامات لیے جاسکتے ہیں۔

کم سن بچی سے مشقت اور تشدد پر سول جج کی ملازمت سے برطرفی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق وزارت داخلہ اورچیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا ہے۔

عدالتی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست میں لگائے الزامات سنجیدہ اقدامات کے متقاضی ہیں، درخواست عائد الزامات چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، درخواست بالخصوص گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے سے روکنے پر سنجیدہ فکر وعمل کی دعوت دیتی ہے۔

کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے