عمران خان نے جیل میں ورزش مشین کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل میں ورزش کے لیے مشینیں مہیا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے وکلا کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت سے استدعا کریں کہ انہیں جیل میں ورزش کے لیے بنیادی مشینری مہیا کی جائے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی لیگل ٹیم نے اس حوالے سے قانونی مشاورت شروع کردی ہے اور جلد ہی سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو جیل میں ورزش کے لیے مشینری کی فراہمی کے لیے عدالت سے قانونی اجازت طلب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ ماہ توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا ہوئی تھی تاہم 29 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کردی تھی جس کے بعد انہیں سائفر کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکلا نے سائفر مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے تاہم جج کے چھٹی پر جانے کے باعث 2 مرتبہ مقررہ تاریخ پر سماعت نہ ہو سکی۔

یہ بھی واضح رہے کہ آئی جی جیل خانہ جات اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین کو اٹک جیل میں تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

ویڈیو

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟