پرویز الہٰی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی اور پھر گرفتاری سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی رہائی اور پھر گرفتاری سے متعلق درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر پرویز الہٰی کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اختیارکیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کی گرفتاری سے متعلق حقائق کا جائزہ نہیں لیا اور درخواست نمٹا دی، پرویز الہٰی کی رہائی کے احکامات جاری ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

CamScanner 09-09-2023 14.50 by Iqbal Anjum on Scribd

درخواست میں پرویز الہٰی کی اہلیہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان ( ایس سی پی ) سے استدعا کی ہے کہ پرویز الہٰی کی رہائی کے احکامات جاری کیے جائیں اور انہیں آئندہ بھی کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پرویز الہٰی کو کسی ممکنہ نامعلوم مقدمے میں بھی گرفتاری سے روکنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ پرویز الہٰی کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔ پرویز الہٰی کی اہلیہ نے درخواست میں نگراں پنجاب حکومت، سیکریٹری داخلہ پنجاب، آئی جی پنجاب کو فریق بنایا ہے۔

پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

دوسری جانب عدالتی حکم پر پرویز الہی کو بحفاظت گھر نہ پہچانے کے حوالے سے  قیصرہ الٰہی کی جانب سے پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس مرزا وقاص رؤف 11 ستمبر کو سماعت کریں گے۔

توہین عدالت کی درخواست میں متعلقہ پولیس افسران کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ  ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سمیت دیگر پولیس افسران نے عدالتی حکم عدولی کی ہے، لہٰذا  عدالت متعلقہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی 20 ورلڈ کپ: آئی سی سی بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے لگی

وینزویلا کی صورتحال پر نظر، پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں، دفتر خارجہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، حالت اب کیسی ہے؟

لکی مروت میں پولیس کا کامیاب آپریشن، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

سام سنگ گلیکسی واچ اب ڈیمنشیا کی ابتدائی علامات کی نشاندہی کرے گی

ویڈیو

کراچی میں میرا تھن ریس کا انعقاد، عوام کی بھرپور شرکت

آنکھوں کے بغیر پڑھنے کا ہنر: بریل سسٹم کیسے نابینا افراد کو سکھاتا ہے؟

لیاری کی تنگ گلیوں سے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا تک، فلم اور حقیقت میں واضح فرق

کالم / تجزیہ

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال

دوسرا دن