نگراں سندھ حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے لیے صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔ اس سلسلہ میں جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس کی سربراہی سیکریٹری داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی چوروں کےخلاف ضلعی سطح پر کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیاں بھی قائم کردی گئی ہیں، کمیٹی میں سیکریٹری توانائی، پاور ڈویژن، کمشنرز، ڈی آئی جیز سمیت دیگر عہدیدار شامل ہوں گے۔

دوسری جانب سندھ پولیس نے بھی صوبہ بھر میں تمام تھانوں کو بجلی چوروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق بجلی چوروں کیخلاف بجلی کی چوری ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاجائےگا اور اس ضمن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی ہفتہ وار رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp