کراچی میں غلط سمت سے جانے سے روکنے پر بااثر شخص نے ٹول پلازہ کے ملازم کو گولیاں مار دیں اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی ٹول پلازہ پر ایک کار سوار غلط سمت سے جا رہا تھا تو ملازم نے روک لیا جس پر اس شخص نے غلطی تسلیم کرنے کے بجائے ملازم کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔
واقعے کی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جس میں واضح ہے کہ معمولی تکرار کے بعد کار سوار طیش میں آ گیا اور گاڑی سے پستول نکال کر ملازم پر فائر کر دیے۔
مزید پڑھیں
سامنے آنے والی ویڈیو کے مطابق جونہی ٹول پلازہ کے ملازم نے کار سوار کو روکا تو اس نے باہر نکل گالیاں دینا شروع کر دیں، جواب میں ملازم نے بھی گالی دی جس پر اس شخص نے گاڑی سے پستول نکال لیا اور فائرنگ شروع کر دی۔
ٹول پلازہ ملازم کو زخمی کرنے کے بعد کار سوار گاڑی میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
دوسری جانب ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کا ہے، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گولی لگنے سے 25 سالہ ملازم ابرار زخمی ہوا تھا، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایس پی عارف اسلم نے بتایا کہ جس گاڑی پر ملزم سوار تھا وہ ارسلان بلوچ نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پولیس واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے، اور اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائےگا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں نے کار سوار کے رویے پر شدید تنقید کی ہے، معروف صحافی نعمت خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا کہ انگل کو ٹول پلازہ پر روکا جانا پسند نہیں آیا اور انہوں نے فائرنگ کر دی۔
SP Keemari Arif Rao informs me that the accused hasn't been identified yet. The boy is alive and out of danger. https://t.co/cm0EKJpMfG
— Naimat Khan (@NKMalazai) September 10, 2023
ایک اور صارف علی حسن گھرکی لکھتے ہیں کار سوار کو سزا ملنی چاہیے۔
Thank God, old man should be punished
— Ali Hamas Ghurki (@Ali_Hamas_Gh) September 10, 2023