کوئٹہ میں فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت معمہ بن گئی

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیر کی صبح کوئٹہ کے وسطی علاقے ہاکی گراؤنڈ چوک پر کسٹم حکام نے اسمگلنگ مبینہ طور پر ملوث ٹرک کو روکنے کی کوشش کی اس دوران فائرنگ سے مبینہ طور پر ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ اس جان لیوا واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے  لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ٹرک ڈرائیور کی شناخت محمد قسیم کے نام سے ہوئی ہے جسکا تعلق قلعہ عبداللہ سے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق کے مطابق ٹرک اور کسٹم حکام کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کسٹم بلوچستان ڈاکٹر عطاء بڑیچ کے مطابق صبح سویرے ایک ٹرک اسمگلنگ کے سامان سے لوڈ تھا کسٹمز حکام کی جانب سے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی گئی مگر ڈرائیور نے ٹرک نہ روکا جس پر کسٹم موبائل اسکواڈز نے ٹرک کا تعاقب کیا۔

ترجمان کسٹم نے بتایا کہ ٹرک کے ساتھ اسمگلرز پرائیوٹ گاڑیوں میں سوار تھے جنہوں نے کسٹمز موبائل کو روکنے کی کوشش کی۔ نہ روکنے پر اسمگلروں نے کسٹم موبائل گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ بھی کی۔

’اسمگلرز کی فائرنگ سےکسٹم کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم مسلسل تعاقب کے بعد کسٹم حکام بالآخر ٹرک کو امداد چوک پر روکنے میں کامیاب ہوئے۔ ڈرائیور بمعہ دیگر اسمگلر بعد ازاں موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔‘

ترجمان کسٹم کے بیان کی روشنی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن جاء وقوعہ سے مبینہ ٹرک ڈرائیور کی ہلاکت سردست ایک معمہ بن چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشال خان کو کیسے مرد پسند نہیں، اداکارہ کا نجی زندگی کے بارے میں اہم بیان

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟