پشاور: گاڑی پر فائرنگ سے خیبر پبلک سروس کمیشن کے ڈائریکٹر جاں بحق

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ سے سرکاری افسر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ رنگ روڈ دوران پور کے قریب پیش آیا ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق سرکاری افسر گاڑی میں جا رہا تھا کہ ان کہ گاڑی پر اچانک فائرنگ ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع ہر پہنچ گئی۔ بتایا کہ فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول خیبر پبلک سروس کمیشن میں ڈائریکٹر کے عہدے پر تعنیات تھے۔

پولیس نے لاش تحول میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں، پولیس ٹیم نے موقع سے شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ ابتدائی طور پر قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے ورثاء کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: تبلیغی اجتماع ایک ہفتے کے لیے کیوں ملتوی کیا گیا؟

ورلڈ بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا سے نکال کر مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ گروپ میں شامل کیوں کیا؟

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا مذاکرات کے بعد پاکستان کی تیز ترین سفارتکاری، قیام امن کے لیے کن عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، رابطے کیے؟

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار