مشہور شیف “سالٹ بے” کا ترکیہ میں مفت کھانے کا ٹرک

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی جانوں کے نقصان کے ساتھ ساتھ لاکھوں لوگ بے گھر بھی ہوگئے ایسے میں ترکیہ سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش ہیں۔

اس فہرست میں شامل ہونے والے ترک شیف نصرت گوکسے بھی ہیں، جنہیں دنیا سالٹ بے کے نام سے جانتی ہے۔ ان کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق وہ اس وقت روزانہ کم از کم 5,000 افراد کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

شیف سالٹ بے نے فوٹو شئیرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر فوڈ ٹرک کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ریسٹورنٹ کے ملازمین لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ کیپشن میں سالٹ بے نے لکھا کہ ، “ہمارا مقصد روزانہ 5000 لوگوں کو گرم کھانا مہیا کرنا ہے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nusr_et#Saltbae (@nusr_et)

اس سے قبل نصرت نے ایک موبائل کچن کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں جائے گی۔ ریستوران نے اپنی پوسٹ میں لکھا، “یہ ہمارے لیے دنیا کی سب سے اہم اور بامعنی خدمت ہوگی۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nusr_et#Saltbae (@nusr_et)

ترکیہ اور شام میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 41,000 سے زیادہ ہو گئی ہے، اور لاکھوں افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے، بہت سے زندہ بچ جانے والے افراد اس وقت شدید سردی میں بے گھر ہوگئے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے ابتدائی دنوں میں مشکلات کا اعتراف کیا لیکن اب کہا ہے کہ صورتحال “کنٹرول میں ہے”۔

اب توجہ بچ جانے والوں کی مدد پر مرکوز ہے، اور چونکہ زلزلے سے علاقے میں صفائی اور نکاسی آب کے بہت سے نظام خراب ہو گئے تھے اس لیے لوگوں کو بیمار ہونے سے روکنا مشکل ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp