سائفر کیس: عدالت کا 15 ستمبر تک عمران خان کی بیٹوں سے بات کروانے کا حکم

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر ،شعیب  شاہین سمیت مختلف وکلا عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت کو بتایا گیا کہ استغاثہ کی جانب متعلقہ وکلا سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات نہیں کرائی گئی۔

عمران خان نے اپنی درخواست میں عدالت سے سپریٹنڈٹ اٹک جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے اور ان کیخلاف کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کرنے کی استدعا کی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔ عمران خان نے اپنے بچوں سے ٹیلی فون، واٹس ایپ کے ذریعے بات کرانے کا حکم دیا جائے۔

عمران خان کی اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 15 ستمبر تک اپنے بیٹوں سے بات کروانے  کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے اس حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کا ہدایت کرتے ہوئے اس ضمن میں عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp