پاکستان کرکٹ ٹیم کو 200 سے زیادہ رنز سے کتنی بار شکست ہوئی؟

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کو انڈیا سے بھاری مارجن سے شکست کا سامناکرنا پڑا ہے، روہت شرما الیون نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 228 رنز سے شکست دی ہے۔

بھارتی ٹیم نے بابر الیون کو 228 رنز سے شکست دے کرایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تاریخ کی بڑی فتح اپنے نام کی ہے۔

کولمبو میں ہونے والے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پہاڑ جیسا اسکور دیکھ پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 128 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک روزہ کرکٹ میں یہ سب سے بڑی فتح ہے۔ اس سے قبل 2008 میں انڈین ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 140 رنز سے شکست دی تھی۔ جبکہ برمنگھم میں ہونے والی چمیپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو 124 رنز سے ہرایا تھا۔

اس سے قبل 2009 میں سری لنکا نے پاکستان کو 234 رنز سے شکست دی تھی۔

اس کے علاوہ 2002 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 200 سے زیادہ رنز سے میچ ہرایا تھا۔ یوں قومی ٹیم تیسری مرتبہ کسی بھی ٹیم کے خلاف 200 سے زیادہ کے مارجن سے میچ ہاری ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ مایوس ہیں، اور کہا جا رہا ہے بہتر تھا پی سی بی میچ کے لیے متبادل دن ہی نہ رکھواتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم