لاہور ہائیکورٹ: لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی نے سابق میئر لاہور کرنل (ر) مبشر کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایکٹ میں ایسی شقیں ہیں جو آئین سے متصادم ہیں، ایکٹ کی شق 47 کے مطابق صرف سیاسی کارکن الیکشن لڑسکتا ہے۔ جبکہ آئین ہر شہری کو انتخاب لڑنے کا حق دیتا ہے۔

وکیل دخواست گزار کے مطابق ایکٹ کا آرٹیکل 53 بھی متنازعہ ہے، لحاظہ اس پر مناسب فیصلہ سنایا جائے۔

دوسری جانب سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ درخواست ابھی پری میچور ہے اور قابل سماعت نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp