پارٹی رہنما، کارکن اور عوام رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے، عمران خان

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لیے الیکشن نا گزیر ہیں، یہ حکمران مزید جتنے دن اقتدار میں رہیں گے ملک کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا۔

نمائندہ وی نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے راہنما چودھری پرویز الہی نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، جیل بھرو تحریک اور عام انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نااہل ٹولے نے پہلے ملکی معیشت کو تباہ کیا اب آئین کی پامالی کی جا رہی ہے، ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کے لیے الیکشن نا گزیر ہیں۔ یہ حکمران مزید جتنے دن اقتدار میں رہیں گے ملک کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ قوم خوف کے بت توڑ کر میدان میں آ رہی ہے، جیل بھرو تحریک کے تحت ملک بھر سے پارٹی رہنما، کارکن اور عوام رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے، نااہل حکمران ٹولہ الیکشن سے خوفزدہ ہوکر انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔

پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، حکمران آئین کو مان رہے ہیں نہ عدالتی فیصلے تسلیم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ آج کے سیاسی فرعونوں کے خلاف قوم نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں، عمران خان پاکستانی عوام کے لیے امید کی روشنی ہیں۔ عمران خان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے بھاگ کر آئین شکنی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمران اتحاد عمران خان سے خوفزدہ ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا، الیکشن کمیشن اور گورنرز یاد رکھیں آئین شکنی پر آئین ہی ان کے خلاف راستہ لے گا۔

اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا