مولانا ضیاء الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ، بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ سے معروف عالم دین مولانا ضیاء الرحمان جاں بحق ہوگئے، جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتول کے چچا زاد بھائی محمد عبداللہ کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 16 میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاء الرحمن کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مولانا ضیاء الرحمان گلستان جوہر میں چہل قدمی کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مولانا ضیاء الرحمن جامع ابو بکر اسلامیہ یونیورسٹی میں بطور پرنسپل اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، بیٹے نے اطلاع  دی کہ  مولانا ضیاء الرحمن کو گولیاں لگی ہیں۔ ضیاء الرحمن واک کرنے پارک آئے ہوئے تھے، 10 سے ساڑھے 10 کے قریب ضیاء الرحمن کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول سے کوئی چیز چھینی نہیں گئی تاہم جائے وقوعہ سے 2 مختلف ہتھیاروں کے 11 خول ملے ہیں جس میں 4 خول نائن ایم ایم اور 7 خول 30 بور کے ہیں، واقعے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

ایڈیشنل آئی  جی سندھ  خادم حسین رند نے مولانا ضیاء الرحمان کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعہ کی مکمل تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی پولیس چیف نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے۔

پولیس کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی کا واقعہ ہے جس کا مقصد ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا ہے۔

پولیس چیف نے واقعہ کی تفتیش کے لیے ٹیم تشکیل دینے کے لیے ہدایت جاری کردی۔

سی ٹی ڈی نے واقعہ کے شواہد اکھٹے کرلیے ، ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی راکے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا