ایشیا کپ: سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے بابر الیون میں 5 تبدیلیاں

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

کل  جمعرات کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جو بھی ٹیم جیتے گی وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔

اگر بارش کی وجہ سے میچ بے نتیجہ ختم ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا اور ایسی صورت میں پاکستانی ٹیم واپسی کا ٹکٹ کٹائے گی اور سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔

’سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے کل بروز جمعرات بارش کا 86 فیصد امکان ظاہر کیا ہے‘۔

کل کے میچ کے لیے پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں 5 تبدیلیاں کی ہیں۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو شامل کیا گیا ہے۔

سیمی فائنل سمجھے جانے والے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ کے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، فاسٹ بولر زمان خان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp