فرح گوگی اور ان کے شوہر کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔

نیب کی جانب سے دونوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی تھی۔

دی نیوز اور جیو نے کچھ ماہ قبل اپنی رپورٹس میں کہا تھا کہ فرح خان پہلے ہی پاکستانی اتھارٹیز کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان سے رابطے میں ہیں۔ وہ اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کو پی ٹی آئی کی قیادت نے ایف آئی اے اور دیگر قانونی فورمز کے ساتھ تعاون نہ کرنے کے لیے کہا تھا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ فرح گوگی پہلے ہی پاکستانی اتھارٹیز سے اہم معلومات شیئر کر چکی ہیں اور ورکنگ ریلیشن شپ بھی تیار ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں جنرل عاصم کو بشریٰ بی بی کی کرپشن کے ثبوت دکھانے پر عہدے سے ہٹانے کی باتوں میں صداقت نہیں:عمران خان

یاد رہے کہ فرحت شہزادی جنہیں فرح گوگی، فرح خان، فرح گجر، فری اور دیگر بہت سی عرفیت سے بھی جانا جاتا ہے عمران خان حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی کامیابی کے ایک دن بعد ہی پاکستان چھوڑ کر فرار ہونے والی پہلی ہائی پروفائل شخصیت تھیں۔

ان کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں پہلے ہی بڑھ چکی تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا اور بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ ڈیلنگ اور حکومتی معاملات چلانے میں براہ راست رول کے بارے میں بھی تفتیش کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جن کے بارے میں کسی عدالت نے کوئی حکمنامہ جاری کیا ہو یا پھر نیب اور خفیہ اداروں کی طرف سے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں۔

اگرچہ کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہوتا ہے لیکن مخصوص صورتحال میں یہ اختیار وزیر داخلہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟