سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کی ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم اسلام آباد کی اسپیشل عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ناقابل ضمانت جرم کا ارتکاب کیا، ہمیں اس بات سے نظر نہیں پھیرنی چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں۔ اور ان کے خلاف کافی مجرمانہ مواد موجود ہے۔

جج نے لکھا ہے کہ ایف آئی آر کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے دفعہ 5 اور 9 کے تحت جرم کا ارتکاب کیا۔

ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے تفصیلی فیصلے میں لکھا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کے لیے ریکارڈ ہی کافی ہے۔ اس لیے دونوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آفیشل سیکرٹ عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ آفیشل سیکرٹ عدالت نے ہی پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp