سائفر کیس: عمران خان نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکٹھا دیا

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔ وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا اور مجھے بدنیتی سے اس من گھڑت مقدمے میں نامزد کیا۔ 14 ستمبر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بے ضابطگیوں و استغاثہ کے متعدد تضادات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ہمیں اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ یہ ایک ٹاپ سیکرٹ کیس ہے اور عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ناقابل تردید شواہد کیس سے تعلق ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں، ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 اور ناقابل ضمانت دفعات کے بظاہر جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے کے دوران بہادری دکھانے والے شہری سے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، خراج تحسین

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

ایکشن کمیٹی کے بیشتر مطالبات تسلیم کرلیے، تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، طارق فضل چوہدری

فلک شبیر کے مختصر لباس پر پابندی کے مطالبے پر علیزے شاہ ماضی کا سچ سامنے لے آئیں

گجرات میں شدید ترین گرمی کا قہر، خطرے سے دوچار ایشیائی نسل کے 8 شیر کے  بچے ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ