آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس آفس کا دورہ

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل عاصم منیر مختصر دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہیں کور ہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس آفس پر جان لیوا حملے سے متعلق کور ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی پولیس چیف آفس کے دورے سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی پولیس آفس پر حملے سے متعلق کور ہیڈکوارٹرز میں بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے وزیر اعلی سندھ اور کور کمانڈر کراچی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا۔

تصویر: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ  جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں زخمی پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

آرمی چیف اور وزیر اعلی سندھ نے فوج پولیس اور رینجرز جوانوں کے بلند حوصلے اور بہادری کو سراہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گرد حملہ میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ایک سویلین اسٹاف بھی شہید ہوئے تھے۔ حملے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp