جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: انسداد دہشتگردی عدالت کا پرویز الٰہی کو ایک بار پھر رہا کرنے کا حکم

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعلٰی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاء بابر اعوان اور سردار الرازق عدالت میں پیش ہوئے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاء کی جانب سے مختلف عدالتی فیصلوں کی کاپیاں عدالت میں پیش کی گئیں۔

چوہدری پرویز الٰہی کے وکلاء نے موقف اپنایا کہ ایف آئی آر کے درج ہونے کے 6 ماہ بعد پرویز الٰہی کا نام ڈالا گیا، اس کیس میں نامزد ملزمان اسد عمر، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر تمام کی ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ پرویز الٰہی کی ضمانت بھی منظور کی جائے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے پرویز الٰہی کی ضمانت کی مخالفت کی گئی، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اوپن کورٹ میں فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ پرویز الٰہی سے دوران ریمانڈ کچھ برآمد نہیں ہوا ہے۔ پرویز الہٰی سے مزید تفتیش بھی نہیں ہونی، ایف آئی آر میں بھی پرویز الٰہی نامزد نہیں ہیں۔

اس ساری صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

انڈونیشیا میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ جاری

5 دہائیوں بعد انسان دوبارہ چاند کی طرف روانہ، ناسا نے تاریخی آرٹیمس ٹو مشن کامیابی سے لانچ کردیا

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے اثرات: برطانوی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟