اپر دیر: سرکاری اسکول میں دھماکہ، 3 بچے زخمی

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر میں سرکاری اسکول کی کلاس روم میں دھماکے سے 3 بچے زخمی ہو گئے ہیں، دیر پولیس نے واقعے کی تصدیق کردی۔

اپر دیر پولیس کے ترجمان نے وی نیوز کو بتایا کہ افسوسناک واقعہ ضلع دیر کے ایک دور افتادہ علاقے دوبندو میں لڑکوں کے سرکاری اسکول میں پیش آیا ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ’صبح 8 بج کر 30 منٹ کے بعد بچے اپنی اپنی کلاس رومز میں پڑھائی کر رہے تھے کہ اس دوران ایک کلاس میں زوردار دھماکہ ہوا۔‘

ابتدائی معلومات کے مطابق پہلی کلاس کے ایک بچے نے اسکول بیگ میں کچھ رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے 3 بچے زخمی ہو گئے، بچے کے بیگ میں کھلونا بھی تھا۔

اسکول کے سلیم نامی استاد نے پولیس کو بتایا کہ وہ کے جی کلاس روم میں میں تھے کہ اس دوران بچے کے بیگ سے ہلکی سی آواز آئی اور پھر فورا دھماکہ ہو گیا۔

واقعے کے بعد پولیس ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے تاہم بچے دھماکے سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔

بچے کو گرنیڈ کا حصہ راستے سے ملا تھا، ڈی پی او

ڈسٹرک پولیس افسر اپر دیر وقار احمد نے وی نیوز کو بتایا کہ دھماکہ گرنیڈ کی پن پھٹنے سے ہوا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں بچوں کو معمولی زخم آئے ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچے کو اسکول آتے ہوئے گرنیڈ کا ایک حصہ راستے سے ملا تھا،جو نا سمجھی کی وجہ سے اس نے اسکول بیگ میں رکھ دیا ہوگا۔

ڈی پی او نے مزید بتایا کہ کلاس روم میں اس سے کھیلنے کے دوران گرنیڈ کا پن پھٹ گیا، جس میں ایک گرام سے بھی کم بارودی مواد ہوتا ہے، جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے