پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان مزدور سے کرکٹر کیسے بنے؟

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے کہا کہ وہ کرکٹ کے میدان میں اترنے سے پہلے بھٹے میں بطور مزدور اینٹوں کا کام کرتے تھے، ان کے والد لکڑی کا کام کرتے تھے جب کہ بھائی بھی مزدوری ہی کرتے تھے۔

ایک انٹرویو میں زمان خان نے کہا کہ ان کے بھٹے کے قریب ایک گراؤنڈ میں اکثر لڑکے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلا کرتے تھے، وہ روزانہ یہاں لڑکوں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھتے اور انہیں بھی کھیلنے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔

پہلی بار ٹیپ بال سے اوور کروایا تو 12 وائیڈ بال پھینک دیں، محمد زمان

زمان خان کے مطابق ایک روز وہ اسی گراؤنڈ میں گئے اور لڑکوں سے کہا کہ ’ میں بھی ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، تو انہوں نے مجھے بولنگ کے لیے گیند دی، میں نے ایک اوور میں ہی 12 وائیڈ بال کروا دیں۔ جب دوسرے دن میں نے وہی اوور زور سے کروایا تو میری ایک بال بھی وائیڈ نہیں ہوئی، وہاں سے میرا شوق بڑھ گیا اور عزم کیا کہ میں فاسٹ بولر بن سکتا ہوں۔

 

محمد زمان نے کہا کہ ’ میں کرکٹ سے جنون کی حد تک پیار کرتا تھا، جس روز بیمار بھی ہوں تو بھی کرکٹ کھیلتا تھا، مدرسے میں اساتذہ کو بیماری کا بتا کر گھر آتا اور گھر عصر کے وقت چپکے سے گراؤنڈ جا کر کرکٹ کھیلنے لگتا۔

اپنے کیرئیر کا آغاز اے جے کے اینڈر ۔16 سے کیا، محمد زمان

ان کا کہنا تھا کہ ایک روز میرپور آزاد کشمیر میں ہمارے ایک رشتہ دار نے کہا کہ یہاں میرپور میں اینڈر۔ 16 کے ٹرائل ہو رہے ہیں اور آپ بھی اس میں حصہ لو، میں نے میرپور جا کر ٹرائل دیے تو الخمد اللہ! میری وہاں پر سلیکشن ہو گئی اور یوں میں نے آزاد کشمیر(اے جے کے ) اینڈر۔ 16 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ پھر کارکردگی کی بنیاد پر میری پاکستانی ٹیم میں سلیکشن ہو گئی، آسٹریلیا کا دورہ شروع ہوا تو وہاں میں نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔

کرکٹ نہ ہوتی تو گھر والوں کے لیے کچھ نہ کرسکتا

انہوں نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا، شاہد کرکٹ نہ ہوتی تو میں اپنے خاندان اور گھر والوں کے لیے کچھ نہ کر سکتا۔

محمد زمان نے کہا کہ جب وہ اینڈر۔19 ہوئے تو گھر کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئیں، فیملی کو بھی سپورٹ کرنا تھا جب کہ فیملی میری کوئی سپورٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھی، تو میں چھپ چھپ کر رویا کرتا تھا۔ لیکن جب پہلی بار پاکستان پریمیئر لیگ ( پی ایس ایل ) آئی تو میں نے اس میں حصّہ لیا اور اچھی کارکردگی دکھائی۔

محمد زمان کا کہنا ہے کہ ان کا ہمیشہ سے یہی عزم رہا کہ میں کسی طرح اوپر لیول تک کرکٹ کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں