کنٹیکٹ لینز پہن کر سونے والا نوجوان بینائی سے محروم

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کنٹیکٹ لینز پہن کر سونے سے امریکہ میں ایک نوجوان بینائی سے محروم ہو گیا۔ دی مرر کے مطابق 21سالہ مائیک کروم ہولز نامی اس نوجوان کا تعلق امریکی ریاست فلوریڈا سے ہے۔ گزشتہ دنوں وہ ایک تقریب سے لوٹا اور کنٹیکٹ لینز آنکھوں سے نکالے بغیر ہی سو گیا۔ اگلی صبح اٹھا تو اس کی ایک آنکھ کی بینائی مکمل ختم ہو چکی تھی۔

 بینائی سے محروم ہونے والے نوجوان مائیک کا کہنا ہے کہ پہلے جب کبھی وہ کنٹیکٹ لینز اتارے بغیر سوتا تھا تو اس کی نابینا ہونے والی آنکھ کی رنگت گلابی ہو جاتی اور کبھی کسی اور نوعیت کی انفیکشن ہو جاتی۔ تاہم اس بار بینائی ہی چلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جب مائیک ڈاکٹرکے پاس گیا تو اس میں Acanthamoeba Keratitisکی تشخیص ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ ایک گوشت کھانے والا کیڑا ہوتا ہے جو آپ کے ٹشو کو کھاجاتا ہے۔ اس خوفناک عارضے کی وجہ سے مائیک کی دائیں آنکھ مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی، جس کی وجہ سے وہ اپنی یونیورسٹی کی تعلیم بھی ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو گیاہے۔

امریکہ کے مرکز برائے انسداد امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں کنٹیکٹ لینز پہننے والے 3کروڑ 30لاکھ لوگوں میں سے ایک شخص اس کیڑے سے متاثر ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

بنگلہ دیش: اپوزیشن کا حکومت پر اصلاحات سے انحراف کا الزام، آمرانہ رجحانات کے خدشات

‏اظہر مشوانی کی ہم خیال گروپ کے ہمراہ برطانیہ میں مولانا طاہر اشرفى  اور ان كى فيملى پر حمله

لاہور میں پی ایس ایل 11 کا فائنل، ٹریفک کی نگرانی کے لیے 500 سے زائد اہلکار تعینات

گرینڈ حیات اسلام آباد کیس: منصوبے کی خلاف ورزیاں، قانونی کارروائی اور حتمی عدالتی فیصلے

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ