وزیرستان کے یتیم بچوں کے لیے پاک فوج کا احسن اقدام

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اُمّہ چلڈرن اکیڈمی سے وزیرستان کے ہزاروں طالب علم مستفید اور فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ اکیڈمی کے پرنسپل ناصر جاوید کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ آرمی کی جانب سے وزیرستان کے بچوں کے لیے تحفہ اور احسن اقدام ہے۔

پاک فوج کے زیر سایہ امہ چلڈرن اکیڈمی کا قیام 2011 میں وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی مدد سے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں یتیم بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے کیا گیا تھا جہاں 650 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ اکیڈمی پریپ سے میٹرک تک کی کلاسوں پر مشتمل ہے۔

اکیڈمی میں تمام طلباء کو کتابیں اور سٹیشنری بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں جبکہ طلباء کے لیے روزمرہ کی بنیاد پر فری لنچ کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے۔ دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء کے لیے پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس میں بیک وقت 80 طلباء کو رہائش کی سہولیات میسر ہے۔

طلبا نے اکیڈمی سے متعلق مثبت خیالات کا اظہار کیا۔ ایک طالب علم نے کہا کہ میرے والد شہید ہو گئے تھے، میری خواہش ہے میں بڑا ہو کر ڈاکٹر بنوں۔ ایک اور طالب علم نے کہا کہ اسلامی اور جدید تعلیم کے علاوہ امہ چلڈرن اکیڈمی طلباء کو محفوظ اور صحت مند ماحول بھی فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیر قانونی امیگریشن ، بھارتی شہری عالمی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن گئے

بیرسٹر گوہر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی

آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 سیریز، کمینٹیٹرز کون ہوں گے اور براہِ راست نشریات کیسے دیکھیں؟

ویڈیو، کراچی میں شہری نے گاڑی اٹھانے پر لفٹر ڈرائیور پر پستول تان لی، شناخت بھی ہوگئی

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟