اینی میشن ٹیکنالوجی ایوارڈ، شمالی وزیرستان کے نوجوان کے نام

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے رہائشی نوجوان کامران خان نے امریکا میں منعقدہ ایم ایس آئی کے تخلیق کار ایوارڈ 2023 میں پیپلز چوائس ایوارڈ  جیت کر پاکستان اور بالخصوص شمالی وزیرستان کے لوگوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

کامران خان کا شاہکاراینی میٹڈ ویڈیو ایک متاثرکن سائنس فکشن سے جڑا ایک منظر تھا، جسے سافٹ ویئر بلینڈر کا استعمال کرتے ہوئے نہایت احتیاط سے تیار کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو نے لاتعداد ناظرین کے تخیلاتی حسیات کو اپیل کیا تھا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام سے تعلق رکھنے والے کامران کا فنی نقطہ نظر اتنا مضبوط تھا کہ اس نے مقابلے کے عوامی ووٹنگ کے زمرے میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔ ان کی فنی صلاحیت میں عالمی سامعین سے جڑنے کی خوبی بھی ان کے اس مقام پر پہنچنےکا ثبوت ہے۔

عالمی مقابلہ جیتنے پر کامران خان کو پاک فوج کی جانب سے سراہتے ہوئے ان کے اعزاز میں میران شاہ ڈویژن ہیڈکوارٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ٹو ڈی اینی میشن ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کامران کو اپنے ہنر کو نکھارنے میں مشکلات درپیش تھیں۔

پاک فوج نے کامران کے صلاحیتوں کو  نکھارنے کے لیے ان کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس  لیپ ٹاپ مہیا کیا جو جدید گرافک کارڈز اور اینی میشن کے لیے مختلف سافٹ ویٸرز سے لیس ہے۔ یقیناً ان کے ہنر کو نکھارنے اور مستقبل میں مزید مواقع فراہم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

کامران خان نے شہداء کی یادگار پہ کھڑے ہو کر اپنی کامیابی شہداء کے نام کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی بدولت ہی شمالی وزیرستان میں امن قائم ہوا ہے۔ ’جو لوگ کہتے ہیں شمالی وزیرستان میں امن نہیں ہے میں ان کے لیے ایک مثال ہوں اگر یہاں امن نہیں ہوتا تو میں یہاں یہ ہنر سیکھ ہی نہیں پاتا۔‘

کامران خان کے مطابق اگر پاک فوج اور شہداء کی قربانیاں نہ ہوتیں تو یہاں کوئی درسگاہ نہیں ہوتی صرف ناخواندگی ہوتی۔ ’وزیرستان میں امن نہ ہوتا تو آج میں یہاں کھڑا نہ ہوتا۔۔۔امن کی بدولت میں نے یہ ہنر سیکھا اور عالمی مقابلے میں حصہ لیا۔‘

عالمی مقابلے میں حصہ لینے کی بدولت کامران خان کے ہنر میں مزید نکھار اور اعتماد پیدا ہوا ہے، اپنی حوصلہ افزاٸی کے پیش نظر نوجوان کامران خان نے دیگر طالبعلموں کو بھی محنت کرنے اور آگے بڑھنے کی ہدایت کی ہے۔

کامران خان شمالی وزیرستان کے لوگوں کے لیے ایک مثال اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ وہ نہ صرف کمپیوٹر سائنس میں اچھے ہیں بلکہ اپنے حالیہ میٹرک کے امتحانات میں انہوں نے 968 نمبر حاصل کیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

نئے صوبوں کے قیام پر حکومت اور پیپلز پارٹی میں ٹھن گئی، بلاول بھٹو کا غیر آئینی اقدامات کی مزاحمت کا اعلان، عطا تارڑ کا ریفرنڈم کے حق میں جواب

بلاول بھٹو زرداری سندھ میں17 سالہ محرومیوں کا حساب دیں، پھر ملک کو نظام چلانے کا درس دیں، سیاسی تجزیہ کار

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

بیک وقت حکومت کے مزے لینا اور اپوزیشن کرنا کھلا تضاد ہے، عطا اللہ تارڑ کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ویڈیو

میری شناخت پاکستانی ہے، بلوچستان کے مفاد کی بات کے لیے کسی خاص علاقے سے تعلق ضروری نہیں، حبا فواد کاکڑ

غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اگر زبردستی سندھ کی تقسیم کی کوشش کی گئی تو کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا، بلاول بھٹو

محسن نقوی اور چوہدری سالک کے درمیان کہیں رابطہ ہوا ہے، مریم نواز پنجاب کسی کو نہیں دیں گی، عامر الیاس رانا

کالم / تجزیہ

عمران خان کا خط

بھارتی ٹیم جیت گئی، بھارتی سوچ ہار گئی

ڈیل ہو جائے گی؟