چاند نظر نہیں آیا، 12ربیع الاول 29 ستمبر کو ہوگی

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، جشن عید میلادالنبیؐ 29 ستمبر بروز جمعۃ المبارک کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل وزارت امور مذہبی امور میں ماہ ربیع الاول 1445ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

اس کے علاوہ لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مرکزی کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا حتمی اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp