امریکی قونصل جنرل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے دفتر پہنچ گئے

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے قائدین سے امریکی قونصنل جنرل شانتی مور نے ان کے مرکزی دفتر میں جا کر ملاقات کی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک، وائس چئیرمین محمود خان اور سیکریٹری اطلاعات ضیااللہ بنگش نے ان کو پارٹی آفس آمد پر خوش آمدید کیا۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز  کے منشور، آئین اور سلوگن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

قونصل جنرل شانتی مور نے خیبرپختونخوا میں پرویز خٹک اور محمود خان کی صوبے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں برطانوی ہائی کمشنر کی الیکشن کمیشن آمد پر پی ٹی آئی نے حیرت کا اظہار کر دیا

واضح رہے کہ غیر ملکی عہدیداروں کی سیاسی رہنماؤں اور سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کوئی نئی بات نہیں۔

حالیہ دنوں میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد جین میریٹ نے سماجی رابطے کی سائیٹ ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ سکندر سلطان راجہ سے ملاقات ہوئی ہے، اتفاق ہوا ہے کہ ملک میں قانون کے مطابق آزاد، قابل اعتماد، شفاف اور سب کی شمولیت کے ساتھ انتخابات ضروری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp