غیرقانونی کرنسی کے لین دین میں ملوث 6 ملزمان کوہاٹ اور جہلم سے گرفتار

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 48 کروڑ کے قریب ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے خیبر پختونخوا زون نثار احمد خان تنولی کی ہدایت پر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے کارروائی کر کے حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزمان کو بنوں روڑ کوہاٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار ملزمان سے 72 لاکھ 70 ہزار روپے اور حوالہ ہنڈی کے شواہد برآمد ہوئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جائِر نصرانی کی ہدایت پر 8 رکنی ٹیم نے چھاپہ مار کارروائی کر کے پاپولر ایکسچینج ایچ اینڈ ایچ کمپنی شاندار چوک جہلم سے 47 کروڑ مالیت کی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔

برآمد ہونے والی کرنسی میں امریکی ڈالر برطانوی پاؤنڈ، ملائیشین رنگٹ ، ترکش لیرا، آسٹریلین ڈالر، یورو، قطری ریال سعودی ریال اور اماراتی درہم وغیرہ شامل ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp