انسداد دہشتگردی عدالت : 9 مئی کے مقدمات، یاسمین راشد اور دیگر کی ضمانت کے لیے وکلاء سے دلائل طلب

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج عمبر گل نے 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں محمود الرشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی کے واقعات پر درج مقدمات میں نامزد ملزمہ خدیجہ شاہ، سابق رکن قومی اسمبلی روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی بھی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ میں درج کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp