مرتضیٰ سولنگی سے ذکا اشرف کی ملاقات، کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ٹی وی اسپورٹس میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں خصوصاً کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کا یقین دلایا گیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ پی ٹی وی اسپورٹس کھیلوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، اور ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے۔ ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے پی سی بی اور پی ٹی وی کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔

ذکا اشرف نے کہاکہ پی ٹی وی پر ڈومیسٹک کرکٹ دکھائے جانے سے نوجوان نسل میں شوق مزید بڑھے گا۔

ذکا اشرف نے حکومتی حوصلہ افزائی پر مرتضیٰ سولنگی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات ظہور احمد، پی ٹی وی کے ڈائریکٹر فنانس ریحان قاسم اور پی ٹی وی کے ڈائریکٹر سپورٹس اسامہ اظہر بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکیہ کے مغربی ساحل کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک

پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئی پیش رفت، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

حماس سمیت فلسطینی گروپس کا غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے پر اتفاق

بھارت کبھی کشمیریوں کے جذبۂ آزادی کو کمزور نہیں کر سکتا، کشمیری رہنما ملک عامر

کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو

ویڈیو

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کی روایتی محفل کراچی تک کیسے پہنچی؟

ٹی ٹی پی صرف پاکستان نہیں پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، میجر جنرل زاہد محمود

کالم / تجزیہ

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے

گھر میں ایک اور شکست، پاکستانی ٹیم ہمیں کب حیران کرے گی؟