ایشین گیمز: دفاعی چیمپیئن قومی ویمنز کرکٹ ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین گیمز میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی اس مرحلے میں اپنی جگہ بنالی۔

جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے 19ویں ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ ایونٹ میں پاکستان اور انڈونیشیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان کوارٹرفائنل بارش کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا تاہم قومی ٹیم نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یاد رہے کہ پاکستان ایشین گیمز کے خواتین کرکٹ مقابلوں کا دفاعی چیمپئن ہے۔ اس نے سنہ 2010 اور سنہ 2014 کے ایشین گیمز ویمنز کرکٹ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

انڈیا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ 2 کوارٹرفائنلز جمعے کے روز کھیلے جائیں گے جن میں سری لنکا کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ہانگ کانگ سے مقابلہ کرے گی۔

سیمی فائنل کے میچز 24 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں سری لنکا یا تھائی لینڈ سے نبرد آزما ہوگی جبکہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ میں سے کوئی ایک بھارت کا سامنا کرے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل پیر 25 ستمبر کو ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟