عام انتخابات کے اعلان کے بعد آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اعلان کے بعد سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

اس ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین اور محمد منتہا اشرف بھی شریک تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری میں عام انتخابات کا اعلان ہونے کے چند گھنٹے بعد آصف زرداری سربراہ (ق) لیگ چوہدری شجاعت حسین سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘