پیٹرول کی قمیتوں میں آئے روز اضافے سے ہر کوئی پریشان ہے زندگی کا پہیہ چلانے کے لیے ہر شہری کسی نہ کسی جگاڑ میں لگا ہوا ہے۔
ایسے میں پیٹرول سے جان چھڑانے کے لیے لاہور کے محمد فیضان نے اپنی موٹر بائیک کو گیس پر منتقل کر لیا ہے تاکہ کم پیسوں میں زیادہ مائیلج لی جائے اور پیٹرول پر انحصار ختم ہوجائے۔
محمد فیضان کو اپنی بائیک ایل پی جی میں تبدیل کروانے کے لیے 10 ہزار روپے خرچ کرنا پڑے اور اب وہ ایک کلو گیس میں 85 کلومیٹر کے مزے لے رہے ہیں۔ انہیں اس کے اور کیا کیا فائدے ہیں، جانیے عارف ملک کی اس رپورٹ میں۔