ورلڈ کپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر کیسے نمبر ون بن سکتی ہے؟

اتوار 24 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رینکنگ کے مطابق ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اس وقت بھارت کی کرکٹ ٹیم پہلے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی ٹیم نے 22 ستمبر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گرین شرٹس سے نمبر ون پوزیشن چھینی، جس کے بعد قومی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔

مگر ابھی بھی یہ چانس موجود ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر (بغیر کوئی میچ کھیلے) آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بن سکتی ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ میں اس وقت بھارتی ٹیم کے 116 پوائنٹس ہیں اور وہ پہلے نمبر پر ہے، پاکستانی ٹیم 115 کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا 111 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

قومی ٹیم بغیر کوئی میچ کھیلے نمبر ون کیسے بن سکتی ہے؟

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اس وقت 3 ایک روزہ میچوں کی ون ڈے سیریز جاری ہے جس کا پہلا میچ 22 ستمبر کو ہو چکا ہے جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

اب اگر آسٹریلیا اگلے دونوں میچوں میں بھارت کو شکست سے دوچار کر دیتا ہے تو ایسی صورت میں پاکستان ایک بار پھر ایک روز انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹاپ پوزیشن پر چلا جائے گا۔ ایسی صورت میں قومی ٹیم ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کے طور پر ورلڈ کپ میں قدم رکھے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اگست میں افغانستان کو 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ کرکٹ کے عالمی مقابلے کا آغاز 5 اکتوبر کو بھارت میں ہونے جا رہا ہے، اور پاکستان اپنا ابتدائی میچ 6 اکتوبر کو نیندر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp