رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے شیخ شاہد رانا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی، رانا ثناء اللہ نے آڈیو لیک کر کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے : پرویز الہی کی مبینہ آڈیوز : وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کو فرانزک کی ہدایت

یہ بھی پڑھیے :پرویز الٰہی کی آڈیو لیکس کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل بھیجا جائے، نواز شریف

درخواست میں کہا گیا کہ وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا، میرا کلائنٹ اور کوئی جج فون نہیں کر سکتا۔غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے پر رانا ثناءاللہ کےخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ اس مسئلہ کو دیکھ رہی ہے، کیا اس کی فرانزک رپورٹ ساتھ لگائی ہے، آپ کا کیا تعلق ہے اس سے معاملے سے ہم اس کو سنبھال لیں گے۔

بعدازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ