ترقی کا سفر جہاں رکا تھا نواز شریف وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے، شہباز شریف

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے، مسلم لیگی رہنما اور کارکنان اپنے قائد کے فقید المثال استقبال کی تیاریاں کریں۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں پاکستان میں تعمیرو ترقی ہوئی، اُس وقت مہنگائی کم ترین سطح پر تھی، بجلی کی 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے قوم کو نجات دلائی۔

شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں سرمایہ کاری ہوئی، سی پیک کے منصوبے پر کام شروع ہوا اور صنعتوں کا پہیہ چلا۔

صحافی کا سوال کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہو گا؟ کے جواب میں شہباز شریف نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں ترقی کا سفر جہاں سے رکا تھا وہیں دوبارہ شروع ہو گا اور نواز شریف اسی لیے وطن واپس جا رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا اور جی ڈی پی ساڑھے 6 فیصد تھی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نوازشریف ہفتہ 21 اکتوبرکوپاکستان جائیں گے لہٰذا تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا اعلان کر رکھا ہے جس کے لیے مسلم لیگ ن کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد صورت حال واضح ہو گی کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہوگا کیوں کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ نواز شریف اینٹی اسٹیبلشمنٹ جبکہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر چلنے کے حامی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں