لاہور: انتہائی کم لاگت سے تعمیر ’پلاسٹک روڈ‘ کا افتتاح

پیر 25 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی تاریخ میں بننے والی پہلی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جم خانہ مال روڈ سے جیل روڈ تک بننے والی ظفر علی پلاسٹک روڈ کا افتتاح کیا۔

محسن نقوی نے ظفر علی پلاسٹک روڈ کا معائنہ کیا اور معیار کاجائزہ لیا، اس موقع پر سیکریٹری تعمیرات ومواصلات اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے پروفیسرز نے پلاسٹک روڈ کی افادیت کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پلاسٹک روڈ کی تعمیر میں تکنیکی معاونت پر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسرز کی خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ پلاسٹک روڈ کے کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔ ایک ماہ تک موجودہ پلاسٹک روڈ کا جائزہ لے کر مزید ایسی سڑکیں بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مال روڈ کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا، پلاسٹک روڈ کم از کم 10 سال تک چلتی ہے اور یہ بارش کے پانی سے جلد ٹوٹے گی نہیں۔

محسن نقوی نے کہاکہ پلاسٹک روڈ پر لاگت بہت کم آئی ہے، اس سڑک کی تعمیر پر 6 کروڑ کی جگہ 2 کروڑ لاگت آئی ہے۔ جو پلاسٹک ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا تھا اسے ادھر استعمال کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پلاسٹک روڈ کی دیکھ بھال کی بھی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی۔

پلاسٹک روڈ کے افتتاح کے موقع پر صوبائی وزرا اظفر علی ناصر، عامر میر، سیکریٹری تعمیرات و مواصلات، سیکریٹری اطلاعات، یو ای ٹی لاہور کے پروفیسرز، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’بدلہ لینا ہے، چھوڑنا نہیں ہے‘، جذباتی شائقین کی حارث رؤف سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

مڈغاسکر کے دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی