آئی سی سی رینکنگ: ’اس جنگل کا شیر بابر اعظم ہے‘

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈکپ کا آغاز نمبر ون بلے باز کی حیثیت سے کریں گے۔

بابر اعظم مسلسل 905 نمبر ون رہنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔

رینکنگ کے مطابق بابر اعظم کی بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

بھارت کے شبمان گل کے ریٹنگ پوائنٹس 814 سے بڑھ کر 847 ہو گئے جبکہ بابر اعظم کے ریٹنگ پوائنٹس 857 برقرار ہیں۔

پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ گزشتہ کئی ایک روزہ میچوں میں خراب کارکردگی دکھانے والے فخر زمان تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر پہنچ گئے

آئی سی سی ایک روزہ میچوں کی بولنگ کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ حارث رؤف رینکنگ 22 ویں نمبر پر آگئے۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر صارفین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے لیے مختلف تبصرے کیے۔ کسی نے ان کو کنگ قرار دیا تو کوئی ان کے کھیل کا معترف نظر آیا۔

ایک صارف کا بھارتی شائقین کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی شائقین کا خیال تھا کہ نمبر 1 بیٹنگ رینکنگ کو چھیننا اتنا آسان ہے

سپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگل میں ایک ہی شیر رہ سکتا ہے اور اس جنگل کا شیر بابر اعظم ہے۔

ایک صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم کا نہ رکنے والا دور اب جاری رہے گا وہ ورلڈ کپ 2023 میں دنیا کے نمبر ون بلے باز کے طور پر کھیلیں گے، صارف کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کے اس لڑکے نے پاکستان کرکٹ میں حقیقی انقلاب برپا کیا ہے۔


حنظلہ اعظم نے کہا کہ بابر اعظم 905 دن سے ٹاپ رینکنگ پر ہیں اور انہوں نے پاکستان کی تاریخ رقم کر دی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی بھی بیٹر پہلی بار نمبر ون کی حیثیت سے ورلڈ کپ کھیلے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز