کیا متحدہ عرب امارات کی وزیر مریم نواز کو کاپی کر رہی ہیں؟

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کے سیاست دان نہ صرف اپنے حامیوں کے مرکز نگاہ ہوتے ہیں بلکہ ان کے ناقدین بھی ان کی زندگی کے ہر ایک پہلو پر نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان کی ذاتی زندگی سے لے کر سماجی زندگی ، شخصیت سے لے کر فیشن سینس ہر چیز پر نظر رکھنا ان کے مداحوں اور ناقدین کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے۔

پاکستانی سیاست میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو اگر سب سے زیادہ خوش لباس کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا اور یہی وجہ ہے کہ اکثر مریم نواز کی فیشن سینس اور خوش لباسی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیر بحث رہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مریم نواز ایک بار پھر موضوع بحث ہیں اور اس بار متحدہ عرب امارات کی ایک وزیر کی تصویر کے ساتھ ان کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یو اے ای کی خاتون وزیر نے مریم نواز کے اسٹائل کو کاپی کیا ہے۔ تصویر پر پوسٹ کرتے ہوئے صارف مومن مختار نے سوال پوچھا کیا یہ وزیر مریم نواز کو کاپی کر رہی ہیں؟

 


صارف مومن مختار نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سوال پوچھا تو جواب میں صارفین نے تبصروں کا ایک طوفان برپا کر ڈالا ، کسی نے کہا کہ کاپی لفظ استعمال کرنا غلط ہے تو کسی نے تبصرہ کیا کہ سیاسی مخالفت ایک جگہ لیکن مریم نواز کی فیشن سینس کو داد دینی پڑے گی۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا یہ تو مریم نواز کی جڑواں بہن لگ رہی ہیں۔


اسی حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے صارف عالیہ فاطمہ نے لکھا یہ یو اے ای کا قومی لباس ہے ، مریم نواز نے ترکش کی اداکارہ کا اسٹائل کاپی کیا ہے۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مریم نواز کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’سٹائل کوئین مریم نواز۔‘ جس کے بعد صارفین کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے اسٹائل کو کاپی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی