پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت میں شاندار استقبال، بلاول بھٹو کا ردِ عمل کیا؟

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد پاکستان کرکٹ ٹیم کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت میں شاندار استقبال نے جہاں شائقین کو تعریف پر مجبور کیا، وہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی بھارت میں پاکستانی ٹیم کے استقبال کے معترف نظر آئے۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کل رات بھارت پہنچی جس کا بھارتی عوام نے شاندار استقبال کیا۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیت کر ہمارے سر فخر سے بلند کر کے آئیں۔

ایک صارف نے پاکستان ٹیم کے بھارت میں شاندار استقبال پر بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ یہ نا قابلِ یقین ہے۔

سجاد علی قریشی لکھتے ہیں کہ انشاء اللہ ہماری ٹیم جیت کر واپس آئے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 7 سال بعد بھارت کا دورہ کیا ہے، اس سے قبل 2016 کا ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ٹیم بھارت گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ میں ملک دشمنی کا اظہار کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ہڈیاں مضبوط رکھنی ہیں تو صرف دودھ کافی نہیں، یہ غذائیں بھی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں

ایپل نے انویڈیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے مہنگی کمپنی کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کرلیا

جاپان کے کیوشو جزیرے میں 7.1 شدت کا زلزلہ، متعدد افراد زخمی، عمارتیں منہدم : وزیراعظم سانائے تاکائیچی

خستہ حال پل ٹوٹنے سے بھاری ٹرک ندی میں جا گرا، خیبر پختونخوا سے ہولناک حادثے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو

امریکی کانگریس کے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزاد کشمیر میں عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے، بلاول بھٹو

جنوب مغربی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

کالم / تجزیہ

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی

جاوید ہاشمی جواب دیں

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی