ملک بھر میں جعلی دوائیں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

جمعرات 28 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ہدایت پر ملک بھر ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ڈرگ کنٹرول سیکشن کے 3 ڈرگ انسپکٹرز نے ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد کے 4 میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق چاروں میڈیکل اسٹورز بغیر ڈرگ سیل لائسنس کے اسٹور چلا رےے تھے، ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ڈسٹری بیوٹر کا اسٹاک بھی سیل کر دیا گیا ہے۔

نگراں وزیر صحت نے متعلقہ حکام کو کہا کہ غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اوراس قسم کی تمام ادویات کی فروخت اور اُن کی ترسیل کے تمام مراکز فوری طور پر بند کردیے جائیں۔

نگراں وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو محفوظ اور معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، ملک سے جعلی اور غیررجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔

ندیم جان نے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے اسی لیے نیشنل ٹاسک فورس کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جعلی اورغیر رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp