نوازشریف نے 2017 کے کرداروں کا احتساب اللہ پر چھوڑ دیا ہے، اسحاق ڈار

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف نے پہلے بھی اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑا تھا اور انہیں آج بھی اللہ پر یقین ہے، نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والے کم عرصہ میں بے نقاب ہوگئے تھے، انہوں نے 2017 کے کرداروں کا احتساب اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تمام توانائیاں ملک کی بہتری کے لیے ہوں گی، میرے خلاف نیب کے بے بنیاد مقدمات بنائے گئے جن کی کوئی اہمیت نہیں۔ اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر بھرپور توجہ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو نکالنے والوں نے ملک پر ظلم کیا، پاکستان کی ترقی کئی برس پیچھے دھکیل دی گئی۔ 2018 میں نواز شریف نے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو عزت دی، ملک کو تباہ کرنے والوں سے اللہ انتقام لے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے آئندہ الیکشن میں قوم نواز شریف کو بھاری اکثریت میں ووٹ ڈالے، ہماری اکثریت ہوگی تو ہم مشکل فیصلے کرسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا پارٹی کا بیانیہ نوازشریف نے طے کیا ہے، ایک ہی کام ہوسکتا ہے، ملک کو ٹھیک کریں یا پھر انتقام لینے میں لگ جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے