سیاست دان ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، پرویز خٹک

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز(پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کی ذمہ دار ساری سیاسی پارٹیاں ہیں۔

کوہاٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ اگر سیاسی لوگ ایماندار ہوتے تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، کرپٹ حکمران کبھی ملک کو ترقی نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نئے پاکستان کا جھوٹا نعرہ لگایا اور ملک کو تباہ کیا، ہم کب تک کھوکھلے نعروں کے پیچھے بھاگتے رہیں گے۔

پرویز خٹک نے کہاکہ ہم نے اپنے دور میں عوام کو صحت کارڈ مہیا کیے، باقی پارٹیاں بھی بتائیں انہوں نے اپنے اپنے دور میں کیا کِیا۔

سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے کہاکہ ان سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہی ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری آئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر عمران خان کو خیرباد کہا تھا اور نئی پارٹی پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی بنیاد رکھی ہے۔

پرویز خٹک اس وقت اپنی پارٹی کو عوام میں مقبول کرنے کے لیے بھرپور سیاسی جلسے کر رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ کا دعویٰ ہے کہ وہ خیبرپختونخوا سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئیں گے۔

پرویز خٹک نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں بتائیں گے کسی کے جانے سے فرق پڑتا ہے یا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے