ایف بی آر کی بڑی کامیابی، پہلی سہ ماہی میں ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ جمع

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1978 ارب روپے کے تفویض کردہ ہدف کے مقابلے میں 2041 ارب روپے جمع کر لیے جو کہ ہدف سے 63 ارب روپے زیادہ ہیں۔

سال 2022 میں اسی عرصہ کے دوران 1644 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔

ایف بی آر نے ستمبر کے مہینے میں محصولات جمع کرنے کا ہدف پورا کرنے کے لیے غیر معمولی کوششیں کی ہیں اور 794 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 834 ارب روپے جمع کیے ہیں جبکہ سال 2022 میں اسی مہینے میں 688 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔

ستمبر کے مہینے میں 37 ارب کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے جبکہ ستمبر 2022 میں 18 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے تھے۔

دوسری جانب ستمبر 2023 کے دوران درآمدات میں شدید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گزشتہ ماہ کے دوران درآمدی ٹیکس کی مد میں 299 ارب روپے جمع کیے گئے تھے جبکہ رواں مہینے کے دوران درآمدات کی مد میں صرف 254 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے جا سکے ہیں۔

ایف بی آر نے 45 ارب کی کمی کو ڈومیسٹک ٹیکسوں سے خاص طور پر براہِ راست ٹیکسوں سے پورا کیا ہے۔ ٹیم ایف بی آر نے ہدف پورا کرنے کے لیے زبردست محنت کی ہے۔

ایف بی آر کے افسران اور ملازمین نے اپنے کام سے لگاؤ کا مثالی مظاہرہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نا صرف رواں مالی سال کے آئندہ مہینوں کے دوران اپنے تفویض کردہ ہدف کو پورا کرنے بلکہ اسے عبور کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل