کیا اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کر دی؟

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کی سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کر دی ہے۔

یہ خبر چند مقامی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی گردش کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے جب وی نیوز نے اسلامی نظریاتی کونسل سے رابطہ کیا تو حقیقت اس کے کچھ برعکس نکلی۔

چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے وی نیوز کو بتایا کہ رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا نہ ہی یہ کسی ایجنڈے پر موجود تھا تاہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے صدر مملکت کے سزا معافی کے اختیار سے متعلق سوال کیا جس کا جواب دیا گیا۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے 7 یا 8 برس قبل قتل کے مجرمان کی سزا معاف کرنے کے صدر مملکت کے اختیار سے متعلق کچھ سفارشات پیش کی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ سفارش پرانی ہے جس میں تجویز دی گئی تھی کہ صدر مملکت کو قتل کے جرم میں سزا پانے والے مجرموں کی سزا معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اس کے علاوہ جو کوئی بھی خبر گردش کر رہی ہے وہ غیر ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp