ایم کیو ایم کا کراچی میں پاور شو، ’پاکستان بنانے والوں کی اولاد کو ہلکا نہ لیا جائے‘

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنونیئر خالد مقصول صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی کی تمام نشستوں سے کامیابی حاصل کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے علاوہ ملیر سعود آباد میں پاور شو کیا ہے جس میں فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم بکھر نہیں رہی نکھر رہی ہے، آج کا جلسہ انتخاب نہیں انقلاب کی تیاری نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انتخابات ہماری منزل نہیں منزل تک پہنچنے کا راستہ ہے، پاکستان میں آج جیسی بھی ترقی ہے یہ کراچی کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنازے نہیں پرچم اٹھا کر منزل تک پہنچیں گے، ہم نے 5 سال سے شہدا کے قبرستان کو بھرنے نہیں دیا، اب ایم کیو ایم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم یہ بتانے آئے ہیں کہ اس شہر کے لوگ غلام نہیں بنیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما فاروق ستار نے کہاکہ ایم کیو ایم ایک داستان ہے، پاکستان بنانے والوں کی اولاد کو اتنا ہلکا نہ لیا جائے۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما مصطفیٰ کمال نے کہاکہ سندھ کے ہاریوں کو ایم کیو ایم وڈیروں کے چنگل سے آزاد کرائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘